: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،19اپریل(ایجنسی) قومی دارالحکومت میں دیر رات گھریلوں گیس سلنڈر میں دھماکے ہونے اور اس سے آگ لگنے کے دو الگ الگ واقعات میں دو خواتین اور دو بچوں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئی اور کم از کم 34 افراد زخمی ہو گئے. رات میں تقریبا آٹھ بجے مشرقی دہلی کے گاندھی نگر میں گیس سلنڈر میں دھماکے ہونے سے ایک گھر میں آگ لگ گئی. ضلع انتظامیہ کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ سلنڈر دھماکے ہونے سے گھر کی اور اس کے سامنے
کی دیوار گر گئی. مرنے والوں کی شناخت ہوگئی ہے. فائر ڈیپارٹمنٹ کے ایک افسر نے بتایا کہ رات میں آٹھ بجے وہاں فائر کی سات گاڑیوں کو بھیجا گیا. دوسرے واقع میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے 30 سالہ ایک خاتون اور دو بچے جل کر ہلاک ہو گئے- پولیس افسر نے بتایا کہ واقعہ میں کم از کم 23 افراد زخمی ہو گئے. یہ واقعہ رات میں تقریبا ساڑھے آٹھ بجے ہوا- مانا جا رہا کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی. عمارت کے پہلے نچلے حصے میں آگ لگی اور دوسرے نچلے حصے میں پھیل گئی جس کے بعد سلنڈر دھماکہ ہوا.